15 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 7:34
خلیفہ دوم حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا یوم شہادت
جیو نیوز - کراچی......خلیفہ دوئم حضرت عمرفاروق رضی اللہ تعالی عنہ نہ صرف پیغمبراسلام کے قریبی معتمد ساتھی تھے بلکہ دنیا میں طرزحکمرانی سے متعلق بہت سارے کام انہی کے دورسے شروع ہوئے۔
مسجد حرام میں مقام ابراہیم پرنمازکی ادائیگی ،ازواج مطہرات کوپردے کاحکم اورشراب کوحرام قراردینے کے مشورےسمیت کئی دوسرے مواقع پردی گئی آراکوحق تعالیٰ نےایسی قبولیت دی کہ قرآن کریم میں ان کی تائید میں آیات نازل کیں یہ شان ہےخلیفہ دوم اور بائیس لاکھ مربع میل پراسلام کاپرچم لہرانے والے حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کی ۔ان کا لقب فاروق تھا ۔انہیں مرادرسول بھی کہا جاتا ہے۔