15 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 8:6
گوجرانوالہ: چارانسانی اسمگلر ز گرفتار، 9 پاکستانی پاسپورٹ برآمد
جیو نیوز - گوجرانوالہ......گوجرانوالہ میں ایف آئی اے نے کارروائی کرکے چارانسانی اسمگلروں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے 9 پاکستانی پاسپورٹ برآمد کرلیے۔
ڈپٹی ڈائرکٹرایف آئی اے خالد انیس نے جیونیوزکوبتایا کہ ایف آئی اے کی ٹیم نے سیالکوٹ بائی پاس کے قریب کارروائی کی ،جس کے دوران چارانسانی اسمگلروں کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے نوپاکستانی پاسپورٹ اوردیگرجعلی دستاویزات برآمد کرلی گئیں ،ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلیے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔