تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 9:0

کرنسی اسمگلنگ کیس:ماڈل آیان علی پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی

جیو نیوز - راولپنڈی ......سوپر ماڈل آیان علی پر کرنسی اسمگلنگ کیس میں آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی ۔راولپنڈی کے کسٹم کورٹ میں ماڈل ایان علی کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت جج رانا آفتاب احمد خان کی عدالت میں ہوئی ۔

ایان کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے ضابطہ فوجداری 256 کے تحت بریت کی درخواست دائر کی جس کے فیصلے تک عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کا معاملہ موخر کر تے ہوئے بریت کی درخواست پر استغاثہ کو نوٹس جاری کر دیا ۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ موجودہ حالات میں ملزمہ پر فرد جرم لگ سکتی ہے اور نہ سزا دی جا سکتی ہے۔ ایان علی کے ٹرائل سے عدالت کا وقت ضائع ہو گا۔ ایان علی کو بری کیا جائے، کرنسی، پاسپورٹ اور موبائل فون واپس کیا جائے۔ کسٹم کے دونوں پیش کردہ چالانوں سے ایان علی پر کوئی جرم ثابت نہیں ہوا۔

عدالت نے کیس کی سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی تو کر دی۔ لیکن ساتھ ہی یہ ریمارکس بھی دئیے کہ ہرسماعت پرتاریخ مانگیں گےتوپھرمیڈیایہی چلائےگاناں کہ’تاریخ پرتاریخ۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر ایان علی کے گارڈز کے وکلا کے لباس میں آنے پر راولپنڈی بار کے صدر نے اعتراض کر دیا۔ ایان علی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے بار صدر کو یقین دہانی کرائی کے آئندہ گارڈز وکلا کے لباس میں نہیں آئیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.