تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 8:22

کراچی میں پولیس اہلکاروں پرحملہ کرنیوالےگروہ کاسراغ لگالیا گیا

جیو نیوز - کراچی .......کراچی کے نیوٹاؤن اور ناظم آباد میں پولیس حملوں پرکالعدم تنظیم کے دس رکنی گروہ کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے،پولیس نے اس گروہ کے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق کراچی میں ڈسٹرکٹ ایسٹ،سینٹرل میں پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے والے گروہ کا سراغ لیا گیا ہے، نیو ٹاؤن پولیس حملے میں استعمال اسلحہ ناظم آباد اور دیگردووارداتوں میں استعمال ہوا ہے۔

نیوٹاؤن میں پولیس اہلکار پرویز اورعبدالغفار کو بھی اسی اسلحے سے قتل کیا گیا، پولیس نے دس رکنی گروہ میں سے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ملزمان کا تعلق کالعدم جماعت سے ہے،تفتیشی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ بلال اور بابا پولیس پر حملے کیلیے ٹارگٹ کلرز کواسلحہ فراہم کرتے ہیں،بلال اور بابا سمیت 7 ملزمان کی گرفتاری کیلیے تلاش جاری ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.