15 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 9:49
پشاور: اسپیشل پولیس یونٹ کی کارروائی کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار
جیو نیوز - پشاور........اسپیشل پولیس یونٹ نے پشاور کے فردوس چوک میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشتگرد کو گرفتارکرلیا، ملزم کے قبضہ سے دستی بم برآمدہوا۔
اسپیشل پولیس یونٹ پشاور سے جاری بیان کے مطابق فردوس چوک کے مقام پر یونس نامی دہشتگرد کو گرفتارکیاگیا۔ جس کا تعلق خیبر ایجنسی سے ہے۔ دہشتگرد کالعدم تنظیم لشکر اسلام کےلئے کام کرتارہا ہے۔ جس کے قبضہ سے دستی بم، پستول اور کارتوس برآمد ہوئے۔