تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 20:20

تھر میں کالے جادو کے دو عامل گرفتار

جیو نیوز - تھر.......تھر میں پولیس نے جادو اور کالے علم کی دھمکیاں دے کر لوگوں سے رقم بٹورنے والے دو عاملوں کو گرفتار کرلیا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ دونوں عامل غریب اور سادہ لوح افراد بالخصوص خواتین کو بےجا تنگ کرتے تھے ۔ رقم اور دیگر اشیا طلب کرتے اور نہ دینے پر عملیات کرتے تھے ۔

پولیس کے مطابق دیہی علاقوں میں کارروائی کرکے جعلی دو عاملوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ دیہات میں عامل اور جادوگر کالے علم کے ذریعے غریب اور سادہ لوح انسانوں بالخصوص خواتین کوبے جا تنگ کرتے ہیں،جادوگر اور عامل ان سے رقوم اور دیگر اشیا کی فرمائش کرتے ہیں اور نہ دینے پر نہ صرف انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہیں بلکہ عملیات بھی کرتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.