16 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 3:31
فیصل آباد: 7سالہ بچے کیساتھ مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار
جیو نیوز - فیصل آباد.........فیصل آباد میں 7سال کے بچہ کو مبینہ زیادتی بنا ڈالا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق کوکیاں والا میں 22سال کے اویس نامی لڑکے نے 7سال کے بچہ کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
بچہ کا کہنا ہے کہ ملزم نے اسے ٹافیاں دلانے کا کہہ کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بچہ کی نشاندہی پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا جبکہ بچے کی والدہ کا ملزم کو زندہ جلا دینے کا مطالبہ کردیا۔ بچے کو میڈیکل چیک اپ کے لئے غلام محمد آباد اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔