16 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 7:32
لورالائی: فرنٹیر کور نے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا
جیو نیوز - لورالائی......بلوچستان کے ضلع لورالائی میں کارروائی کرتے ہوئے فرنٹیر کور نے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا۔
ایف سی ترجمان کے مطابق لورالائی کے علاقے کھوسٹ اور گردو نوا ح میں ایف سی اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کے دور ا ن شرپسندوں کے ٹھکاروں سے بھاری مقداد میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرلیا اسلحہ میں 13 عدد راکٹ لانجر،10 عدد انٹی پرسنل مائن،2عدد انٹی ٹینک مائن،ایک بنڈل پراما کارڈ سمیت دیگر اسلحہ شامل ہیں۔
تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے۔