16 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 8:20
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے چھ کم عمر طالب معمولی زخمی
جیو نیوز - پشاور.......پشاور میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے چھ کم عمر طالب معمولی زخمی ہو گئے۔ پولیس نے تفتیش کے لیے اسکول کے مالک کو حراست میں لے لیا۔
پشاور میں سربند روڈ پر نجی اسکول کی چھت اچانک گر گئی۔ جس کے ملبے تلے دبنے سے چھ کم عمر طالب علم زخمی ہو گئے۔ جن کو ریسکیو کے عملے نے نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ جس کے بعد انہیں مزید علاج کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ اسکول کی پہلی منزل پر برآمد کی کچی چھت گری۔ یہ واقعہ کیسے پیش آیا اس کی تفتیش کی جا رہی ہے اور اس مقصد کے لیے اسکول کے مالک کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ادھر ایل آر ایچ منتقل کیے گئے پانچ زخمی بچوں میں سے دو لڑکے اور تین لڑکیاں ہیں۔ جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔