16 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 8:36
ساؤتھ ایشین گیمز سے کرکٹ ، کراٹے اور گولف کو نکال دیا گیا
جیو نیوز - لاہور........اگلے برس بھارت میں ہونے والے ساؤتھ ایشین گیمز سے کرکٹ ، کراٹے اور گولف کو نکال دیا گیا ہے جبکہ تین نئے کھیل شامل کر لئے گئے ہیں ۔
2010میں ڈھاکہ میں ہونے والے ساوتھ ایشین گیمز میں کرکٹ کو متعارف کرایا گیا تھا جس میں میزبان بنگلہ دیش نے سونے، سری لنکا نے چاندی اور پاکستان نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا جبکہ بھارت نے ایونٹ میں شرکت نہیں کی تھی ۔
اگلے ساؤتھ ایشین گیمز کے لئے اس کھیل کو نکال دیا گیا ہے جبکہ کراٹے اور گولف بھی ایونٹ میں شامل نہیں ہوں گے ۔ ٹینس، ٹرائی تھلون اور خو خو کو شامل کیاگیا ہے ۔ پاکستان نے بیس بال اور جو جٹسو کو شامل کرنے کی تجویز دی لیکن اسے تسلیم نہیں کیا گیا ۔