تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 9:15

اسلام آبادہائیکورٹ ،پی ٹی آئی نے وفاقی دارالحکومت میں حلقہ بندیاں چیلنج کردیں

جیو نیوز - اسلام آباد........پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے ۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لئے حلقہ بندیاں قانون کے مطابق درست نہیں جس سے پری پول دھاندلی کا خدشہ ہے۔

اسلام آباد کی حلقہ بندیوں سے متعلق اتھارٹی کا 10 اکتوبر کا حکم کاالعدم قرار دیتے ہوئے نئی حلقہ بندیاں کرانے کے احکامات جاری کیے جائیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.