16 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 9:48
سندھ ہائیکورٹ:جامعہ انتظامیہ ، ایان کیخلاف کارروائی کی درخواست مسترد
جیو نیوز - کراچی.......سندھ ہائیکورٹ نے ماڈل ایان علی کے کراچی یونی ورسٹی میں لیکچر دینے پر یونیورسٹی انتظامیہ اور ایان علی کے خلاف کارروائی سے متعلق درخواست مسترد کردی۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس فیصل عرب نے ماڈل ایان علی کے کراچی یونی ورسٹی میں لیکچر دینے سے متعلق درخواست مسترد کردی۔
درخواست گزار رانا فیض الحسن نے موقف اختیار کیا تھا کہ 20اگست کو ایان علی نے کراچی یونیورسٹی کادورہ کیا اور لیکچر دیا۔درخواست میں ایان علی کے رہائشی پتے کے حوالے سے بلاول ہاوس کا حوالہ دیا گیا تھا۔