تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 10:4

لاہور ، الطاف حسین کے خلاف کیس کی سماعت 11 نومبر تک ملتوی

جیو نیوز - لاہور......لاہور ہائی کورٹ کے فل بنچ نے ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کے خلاف کیس کی سماعت 11 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے شق وار جواب طلب کرلیا ہے ۔

لاہور ہائی کورٹ کے فل بنچ نےالطاف حسین کےخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواستوں کی سماعت کی۔قائم مقام چیرمین پیمرا نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم کے باوجود الطاف حسین کی خبر چلانے پر ٹی وی چینلز کو شوکاز نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔

عدالت نے ایک ہی نوعیت کا نوٹس جاری کرنے پرناراضگی کا اظہار کرتے ہوئےان کا ریکارڈ طلب کرلیا، ایم کیو ایم کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ چیئرمین پیمرا نے کوئی کارروائی نہیں کی،انہیں جیل بھجوایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ یہ سیاسی ایشو اور سیاسی درخواستیں ہیں۔

جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی نے ریمارکس دئیے کہ بے شک سیاسی ایشو ہے لیکن عدلیہ کیلیےنہیں ۔عدالت نے سماعت 11 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے شق وار جواب طلب کرلیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.