16 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 10:4
سندھ ہائیکورٹ :کے ایم سی کے محکمہ تعلیم میں خرد برد کی گئی رقم کی تفصیلات طلب
جیو نیوز - کراچی........سندھ ہائیکورٹ نے کے ایم سی کے محکمہ تعلیم میں خرد برد کی گئی رقم کی تفصیلات طلب کرلیں۔ عدالت نے حکم دیا کیا کہ بتایا جائے جعلی اکاونٹس کھول کر کتنی رقم کی کرپشن کی گئی۔
ڈائرکٹر ایجوکیشن کے ایم سی منصور مرزا اور بینک مینیجر علیم قادری کی درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ڈائرکٹر ایجوکیشن منصور مرزا اور بینک مینیجر علیم قادری نے گھوسٹ ملازمین کے نام پر جعلی اکاونٹس کھولے۔ اب تک کے ایم سی کے محکمہ تعلیم میں اب تک 238 گھوسٹ ملازمین کو بر طرف کیا جا چکا ہے ۔
جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست پر مزید کارروائی کے لیےخرد برد کی گئی رقم کی تفصیلات طلب کرلیں۔