تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 11:15

پشاور:سفاک باپ نے اپنی دو بیٹیوں اور بیوی کو قتل کردیا

جیو نیوز - پشاور.......پشاور کے علاقہ زرگرآباد میں سفاک باپ نے داماد کے ساتھ مل کر اپنی دو بیٹیوں اور بیوی کو قتل کرڈالا۔ پشاور میں اس سال مختلف واقعات میں پندرہ خواتین کو قتل کیا جاچکا ہے۔

پشاور کے علاقہ زرگرآباد میں تہرے قتل کی واردات ہوئی۔ ابراہیم نامی شخص نے اپنے داماد سراج کے ساتھ مل کر اپنی بیوی اور دو بیٹیوں کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔ قتل کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق قتل گھریلو تنازع پر کئےگئے۔ واقعہ کا مقدمہ تھانہ آغہ میرجانی شاہ مین درج کرلیاگیا ہے۔ تاہم ملزمان گرفتارنہیں ہوسکے۔ پشاور میں گھریلو تنازعات یا غیرت کے نام خواتین کا قتل معمول بنتاجارہا ہے۔ اس سے قبل لین دین کے تنازعہ پرمحلہ حسینیہ میں 28 جون کے روز چار سگی بہنوں کو قتل کردیاگیا تھا۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق مجموعی طور پر 15 خواتین کو مختلف تنازعات پر قتل کیا جاچکاہے۔ جن میں غیرت کے نام پر قتل سرفہرست ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.