16 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 11:31
پشاور ڈرائی پورٹ پر کنٹینرز سے درآمدی سامان کی جگہ مٹی کی بوریاں نکلیں
جیو نیوز - پشاور......پشاور ڈرائی پورٹ پر کنٹینرز سے درآمدی سامان کی جگہ مٹی کی بوریاں نکلنے پر کسٹم حکام نے درآمد کنند گان اور سپلائرز کے خلاف ٹیکس چوری کا مقدمہ درج کر لیا۔
پشاور ڈرائی پورٹ حکام کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے کارروباری افراد چین سے آٹو پارٹس اور دیگر سامان پاکستان درآمد کرایا۔ جو چھ کنٹینرز کے ذریعے کراچی سے پشاور ڈرائی پورٹ لایا گیا ۔
تاہم مالکان کی جانب سے کلیئرنس میں کئی ماہ کی تاخیر پر کسٹم حکام نے ان کی سیل کھول دی۔ جس کے بعد چھ میں سے پانچ کنٹینرز مٹی کی بوریوں سے بھرے نکلنے کا انکشاف ہوا۔
ابتدائی تحقیقات کے بعد کسٹم حکام نے پانچ افراد کے خلاف کسٹم چوری کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ جن میں کنٹینرز درآمد کنند گان اور کراچی سے پشاور ڈرائی پورٹ سپلائرز شامل ہیں۔ تاہم آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔