16 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 11:47
لاہور : پی ٹی سی ایل ڈیوائسزچوری کرنے والا 3 رکنی گروہ گرفتار
جیو نیوز - لاہور.......ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے نے انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی سی ایل ڈیوائسز میں تبدیلی کر کے فروخت کرنے والے 3 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔
ایف آئی اے سائبر کرائم کے ڈپٹی ڈائری شاہد حسن نے بتایا کہ ملزمان پی ٹی سی ایل کی ان ڈیوائسز کو مدر بورڈ سے تبدیل کر کےا نہیں فروخت کرتے جن سے بڑی مقدار میں انٹر نیٹ ڈیوائسزلیپ ٹاپ اور موبائل فون برآمد ہوئے ہیں ۔انھوں نے بتایا کہ گروہ کی کارروائی سے ماہانہ کروڑوں روپے قومی خزانے کو نقصان پہنچا رہا تھا ۔
ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ملزموں شاہ زیب ، عمیر اور حریرہ کومختلف علاقوں میں چھاپے مارکر گرفتار کیا گیا ، جو پی ٹی سی ایل ڈیوائسز میں ٹمپرنگ کرکے انہیں استعمال کرتے تھے ، انھوں نے بتایا کہ پی ٹی سی ایل اور نجی کمپنی میں شامل افراد سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔