تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 12:3

منگھوپیر میںخواجہ حسن سلطان باباؒ کے مزارکی رونقیں بحال

جیو نیوز - کراچی ......پولیس اور رینجرز کے آپریشن کے نتیجے میں منگھوپیر میں امن قائم ہوگیا اورخواجہ حسن سلطان بابا کے مزار پر ایک بار پھر عقیدت مندوں کا تانتا بندھ گیا ہے ، امن و امان کی ابتر صورتحال اور طالبان کےموجودگی نے زائرین کی آمد پر پابندی عائد کردی تھی ۔

خواجہ حسن سلطان باباؒ کا مزار منگوپیر میں واقع ہے، یہاں کی شان 87 سالہ مگرمچھ مور صاحب ہیں ،جو پاکستان میں بسنے والے شیدی بلوچوں کے لئے باعث عقیدت ہے، امن امان کی ابتر صورت حال کے باعث کچھ عرصہ قبل یہاں ویرانوں کے ڈیرے تھے ۔

مزار پر آنے والے عقیدت مندوں کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کاروائیوں کے نتیجے میں ایک بار پھر مزار کی رونقیں بحال ہوگئی ہیں اور رواں سال ایک بار پھر سے سالانہ میلے کا انعقاد کیا جائے گا۔

کراچی میں پولیس اور رینجرز کے آپریشن کے بعد علاقے میں عوام کی سرگرمیاں بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں بابا صاحب سے پہلے بھی عقیدت تھی لیکن نامناسب حالات کے باعث وہ مزار پر حاضری سے قاصر تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.