تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 13:31

لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا وعدہ پورا ہوتا نظر آرہا ہے، وزیر اعظم

جیو نیوز - اسلام آباد....... وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا وعدہ پورا ہوتا نظر آرہا ہے، بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے کئی منصوبے لگ رہے ہیں، بجلی کی قلت کا آہستہ آہستہ خاتمہ ہورہا ہے۔

حویلی بہادر شاہ گیس پاور پلانٹ کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ لوگ کہتے ہیں کہ حکومت ڈیلیور نہیں کررہی، یہ کیا ہورہا ہے ؟ میں کل کوٹلی کیا لینے گیا تھا؟ ہم شمسی توانائی، کوئلے اور پن بجلی کے منصوبے شروع کررہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.