16 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 14:43
الیکشن کمیشن: 272 پارلیمنٹیرین کو کام سے روک دیا گیا
جیو نیوز - اسلام آباد........ الیکشن کمیشن نےاثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرانے والے272 ارکان پارلیمنٹ کو کام سے روک دیا۔ الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ کو کام سے روکنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جبکہ سینیٹ کے 13ارکان کو کام کرنے سے روکا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے 62 ارکان کو کام کرنے سے روکا گیا ہے، پنجاب اسمبلی کے 123 ارکان اور سندھ اسمبلی کے26 ارکان کو گوشوارے جمع نہ کرانے پر کام سے روکا گیا ہے۔