16 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 14:59
نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں وزیراعلیٰ سندھ کی آمد، میچ رکوا دیا گیا
جیو نیوز - حیدرآباد........ کراچی آپریشن میں وزیراعلیٰ سندھ کو کپتان بنایاگیاتھا۔ آج سائیں میں کپتانی کا شوق جاگا تو کراچی سے حیدرآبادآنے کے لئے ہیلی پیڈ کہیں اورنہیں،نیازاسٹیڈیم میں بناڈالا۔ کیا میچ اورکیا کھلاڑی۔ میچ 2گھنٹے 40منٹ تک رکا رہا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کراچی سے حیدرآباد پہنچے تو ہیلی کاپٹراتارنے کے لئے شاید پورے حیدرآبادمیں جگہ نہ ملی، اسی لئے سائیں کےہیلی کاپٹرکےلئےنیازاسٹیڈیم میں ہیلی پیڈ بنوادیاگیالیکن وزیراعلیٰ کی ٹیم کو شایدیہ علم نہیں تھا کہ یہاں پی سی بی کے تحت انڈر19کی ٹیموں کا میچ جاری ہے۔
کھیل کو روک کر کھلاڑیوں کو بہت دیر تک وزیراعلیٰ سندھ کا انتظاربھی کروایاگیا۔ جب وزیراعلیٰ کو اس بات کا احساس ہوا کہ میڈیا پر میچ کو روکے جانے کی خبر کوخصوصی کوریج دی جارہی ہے۔توکپتان سائیں میں کھیل اورکھلاڑی کا شوق جاگااورمیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ توکھلاریوں سے ملنے یہاں آئے ہیں، گراؤنڈز میں کھیل ہوتے رہنے چاہیے۔
انہوں نے فرداًفرداًکھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی۔ وزیراعلیٰ کی موجودگی میں سیکورٹی کی گاڑیاں بھی اسٹیڈیم کے اندرکھڑی رہیں۔ وزیراعلیٰ کے اسٹیڈیم سے روانہ ہونے کے بعد میچ 240منٹ کے تعطل کے بعد پھر سے شروع ہوگیا۔