16 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 18:4
ایم کیو ایم کی اسمبلیوں میں واپس آنے کی راہ ہموار
جیو نیوز - اسلام آباد........ ایم کیو ایم کی اسمبلیوں میں واپس آنے کی راہ ہموار ہوگئی، ایم کیوایم کے مطالبے پر حکومت نے شکایت ازالہ کمیٹی کے قیام کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ۔
شکایت ازالہ کمیٹی کے ارکان میں جسٹس(ر)ناصر اسلم زاہد، جسٹس(ر)خلیل الرحمان، جسٹس(ر)اجمل میاں اور فروغ نسیم ایڈووکیٹ شامل ہوں گے۔ وفاقی سیکریٹری داخلہ کمیٹی کے رکن اور سیکریٹری بھی ہوں گے۔
یاد رہے کہ رواں ماہ 9 اکتوبر کو اس حوالے سے ایم کیو ایم اور حکومت کے درمیان مفاہمت ہوئی تھی اور اس حوالے سے فاروق ستار اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس میں تفصیلات بھی بتائی تھیں۔