تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 1:17

پاکستان سے سول جوہری معاہدے کا امکان نہیں،امریکا

جیو نیوز - واشنگٹن......وائٹ ہاؤس نے پاکستان سے سول جوہری معاہدے کا امکان رد کر دیاہے۔وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری جوش آرنیسٹ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ پاکستان سے سول جوہری معاہدے کا امکان نہیں۔

وزیراعظم نواز شریف کے دورہ امریکا پر جوہری ہتھیاروں کےتحفظ اورسلامتی امور پر بات چیت ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان جوہری ہتھیاروں سے متعلق خطرات سے آگاہ ہے، وزیراعظم نوازشریف 20 اکتوبر کو امریکی صدر کی دعوت پر امریکا پہنچیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.