تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 22:37

لاہور میں پی ٹی سی ایل ڈیوائس کی چوری اور ٹمپرنگ

جیو نیوز - لاہور........ لاہور میں پی ٹی سی ایل کی ڈیوائسز چرانے اور ٹمپرنگ کر کے بیچنے والا تین رکنی گروہ پکڑا گیا۔ یہ کامیابی آئی ایف آئی اے کے حصے میں آئی،جس نے ملزمان سے بڑی تعداد میں انٹر نیٹ ڈیوائسز،لیپ ٹاپس اور موبائل فونز بھی برآمد کر لیے ہیں۔

ایف آئی اے سائبر کرائم کے ڈپٹی ڈائریکٹر شاہد حسن نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزمان شاہ زیب ، عمیر اور حریرہ کومختلف علاقوں میں چھاپے مارکر گرفتار کیا گیا ۔ ملزمان پی ٹی سی ایل کی ڈیوائسزکو چرانے کے بعد ٹمپرنگ کرکے بیچتے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.