17 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 4:44
گوجرخان:تیل کےکنویں پرنامعلوم افرادکاحملہ،گارڈجاں بحق
جیو نیوز - راولپنڈی ....... گوجر خان کے علاقے جاتلی میں تیل کےکنویں کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی گارڈجاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق 4 نامعلوم افراد نے ویل نمبر 16 میں داخل ہونے کی کوشش کی، روکنے پرفائرنگ کر دی۔
زخمی سیکیورٹی گارڈ کوتحصیل ہیڈ کوارٹراسپتال منتقل کردیا گیاہے۔