تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 6:21

ایفیڈرین کوٹہ کیس کی سماعت بغیرکارروائی کےملتوی

جیو نیوز - راولپنڈی...... حنیف عباسی سمیت 8 ملزمان کے خلاف ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی 31 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔

انسداد منشیات راولپنڈی کی عدالت کے جج انور محمود نے مسلم لیگ کے رہنما حنیف عباسی سمیت 8 ملزمان کے خلاف ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت کی ، استغاثہ کے گواہاں کی عدم حاضری کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی ۔

عدالت نے گواہاں کی دوبارہ طلبی کے سمن جاری کر دئے ۔آئندہ سماعت 31 اکتوبر کو ہو گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.