تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 10:37

غربت کے خاتمے کا عالمی دن ،5کروڑپاکستانی انتہائی غربت میں

جیو نیوز - کراچی........17 اکتوبر کودنیا بھر میں غربت کے خاتمے کادن منایا جارہا ہے پاکستان کی بیس کروڑ سے زائد آبادی میں سے تقریباً پانچ کروڑ افراد خطِ غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں ۔ عالمی بنک کے مطابق یومیہ سو اڈالر آمدن والا فرد خط افلاس کے نیچے شمار ہوتا ہے۔

جھونپڑیوں،کچی آبادیوں اور پسماندہ علاقوں کے باسی رزق کی تلاش کے لئے بڑےجتن کرتے ہیں ، پھر بھی انہیں روکھی سوکھی نصیب ہوتی ہے ، انکےبچے غذا کی قلت سے دوچار اوربڑوں کی زندگی مشقت کی چکی بن کر رہی گئی ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے لوگوں کا بھرکس نکال دیا ہے ، غربت کی ذمہ دار حکومت بھی ہے جو بہترمعاشی پالیسیاں تشکیل نہیں دیتی۔

معاشی ماہرین کا یہ کہنا ہے کہ کم وسیلہ لوگ بھی ا دل میں آگے بڑھنے اور خوشحال زندگی کی تمنا رکھتے ہیں ان کے خوابوں کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے حکومت انہیں وسائل اور مساوی مواقع فراہم کرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.