17 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 11:17
متحدہ کے استعفوں کی تصدیق سے متعلق رپورٹ تیار ہے، آغا سراج
جیو نیوز - کراچی.......سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا ہےکہ استعفوں کے معاملے پر متحدہ نے اب تک رابطہ نہیں کیا ، استعفوں کی تصدیق سے متعلق کمیٹی نے رپورٹ تیار کرلی ہے ۔
جیو نیوز سے گفت گو میں آغا سراج درانی نے کہاکہ ایم کیو ایم کے استعفوں پر کارروائی مکمل ہوگئی ہے ، تصدیق سے متعلق کمیٹی نے رپورٹ تیار کرلی ہے اور ان پر جلد فیصلہ کرلیا جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ استعفے منظور کرنے کی صورت میں الیکشن کمیشن کو بھجوادیں گے۔