تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 11:33

قوم افواج کے ساتھ ملکر دہشت گردوں کیخلاف جنگ لڑ رہی ہے،جنرل راشدمحمود

جیو نیوز - کاکول........چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے کہاہے کہ دفاع پاکستان میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ، 133 ویں لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب میں پوری قوم کی حمایت حاصل ہے۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 133 ویں لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب سے خطاب کرتےہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس اف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے کہاکہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے۔

دفاع پاکستان کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہی نکیا جائے گا ، پوری قوم اور مسلح افواج دہشت گردی کے خلاف مل کر جنگ لڑرہے ہیں ۔پاکستان ملٹری اکیڈمی کے 133 ویں لانگ کورس سے 466 کیڈٹس پاس آؤٹ ہوئے ، جن میں 53 خواتین بھی شامل تھیں ۔

پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس میں سعودی عرب ، لیبیا اور فلسطین کے کیڈٹس بھی شامل تھے ، سعودی عرب کے سترہ کیڈٹس پاس آؤٹ ہوئے ، تقریب میں کیڈٹس کے والدین ، مختلف ملکوں کے سفارتکار اور اعلی عہدیدار بھی شریک ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.