17 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 12:37
پولیس افسران کے قتل کا الزام ،عبید کے ٹو اورنادرشاہ پر فردِ جرم عائد
جیو نیوز - کراچی........کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پولیس افسران کے قتل میں ملوث ملزم عبید کے ٹو اور نادر شاہ پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
کیس کی سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے سنہ 2000 میں پولیس افسر ریحان اور نثار کو کراچی کے علاقے سولجر بازار میں قتل کیا تھا۔ تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے اور انھیں 11مارچ کو نائن زیرو اور اطراف میں رینجرز کی کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔
ملزمان کے خلاف تھانا سولجر بازار میں مقدمہ درج ہے۔ فرد جرم عائد کیےجانے کے بعد ملزم عبید کےٹو اور نادر شاہ نے صحت الزام سے انکار کیا۔ کیس کی آئندہ سماعت 7 نومبر کو ہوگی۔