تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 12:37

پھربجلی کا بحران، شارٹ فال 5ہزارمیگاواٹ کے قریب پہنچ گیا

جیو نیوز - لاہور...... بجلی بحران جاری رہنے سےلاہور سمیت پنجاب بھر میں غیرعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ گھنٹوں بڑھ گیاہے۔یوپی ایس کے جواب دینے سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4950 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے، پیپکو حکام کے مطابق بجلی کی پیداوار 11890 میگاواٹ جبکہ طلب 16950 میگاواٹ کے لگ بھگ ہے ۔

شارٹ فال کو پورا کرنے کے لیے لاہور سمیت صوبے کے بڑے شہروں میں لوڈشیڈنگ 6 سے 8 گھنٹے جبکہ دیہات اور چھوٹے شہروں میں بارہ سے سولہ گھنٹے کی جا رہی ہے،اس صورت حال میں یوپی ایس بھی کام چھوڑ گئے جس سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

ان کاکہنا ہے کہ موسم بہتر ہونے کے باوجود بجلی کی صورت حال میں بہتری نہیں آئی ،ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال ان دنوںٕ میں بجلی کی پیداوار نسبتاً زیادہ اور لوڈشیڈنگ کم تھی۔ لوڈشیڈنگ کی بڑی وجہ ہائیڈل پیداوار میں کمی بھی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.