17 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 16:4
عمران راہ داری پر سیاسی بیان بازی سے باز رہیں،احسن اقبال
جیو نیوز - لاہور.......وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان اقتصادی راہداری منصوبے پر سیاسی بیان بازی سے باز رہیں،یہ منصوبہ ملکی معیشت کو نا قابل تسخیر بنائے گا ۔
وزارت منصوبہ بندی وترقی کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ اقتصادی راہدری منصوبے کو ایٹمی پروگرام کی طرح سیاست سے بالاتر رکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ چینی کمپنیاں قومی توانائی پالیسی کے تحت سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تمام منصوبے شفافیت کے تحت آگے بڑھ رہے ہیں،بعض عناصر محض حسد کے تحت راہداری منصوبے کی مخالفت کر رہے ہیں۔