تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 16:36

کراچی: سپر ہائی وے کے قریب کارروائی، 978 کلو حشیش برآمد

جیو نیوز - کراچی........کراچی میں سپر ہائی وے کے قریب اینٹی نارکوٹکس فورس نےکارروا ئی کرکے 978 کلوحشیش برآمد کر لی۔ ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق کراچی کے علاقے سپر ہائی وے وادی حسین قبرستان کے قریب سیب کے ٹرک کو روکا گیا۔

تلاشی کے بعد سیب کی پیٹیوں میں سے 978 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی حشیش برآمد کر کے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق گروہ کے کارندے حشیش کراچی لاکر اسکولوں اور کالجوں میں فروخت کرتے ہیں، گروہ کے باقی کارندوں کی گرفتاری کے لیے صوبے کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.