تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 17:47

کتا مار مہم نہ ہونے سے کراچی میں آوارہ کتوں کی بہتات

جیو نیوز - کراچی......کراچی میں کتا مار مہم کئی ماہ سے نہ ہونے کی وجہ سے شہر میں آوارہ کتوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔ کتے کے کاٹنے کے کیسز بھی روز بہ روز بڑھتے جا رہےہیں۔

کراچی میں شہری انتظامیہ کی نااہلی اور کتا مار مہم نہ ہونے کے باعث آوارہ کتوں کی تعداد خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ آوارہ کتوں سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں بھی دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے۔

جناح اسپتال کی ایمرجنسی کی انچار ج سیمی جمالی کے مطابق روزانہ 40 سے زائد افراد کتے کے کاٹنے سے متاثر ہورہے ہیں۔کتے کے کاٹنے سے ہونے والی بیماری ریبیز میں اموات کی شرح سو فیصد ہے۔

شہریوں نے انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ شہر میں کتا مار مہم منظم طور پر دوبارہ شروع کی جائے تاکہ شہری آوارہ کتوں سے محفوظ ہوسکیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.