17 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 18:43
کراچی بار ایسوسی ایشن کو دیا گیا کےایم سی کا چیک بائونس
جیو نیوز - کراچی........ صدر کراچی بار ایسوسی ایشن نعیم قریشی کا کہنا ہے کہ کراچی بار ایسوسی ایشن کو دیا گیا کےایم سی کا چیک بائونس ہوگیا ہے۔ نعیم قریشی کے مطابق 10 لاکھ روپے کا چیک کراچی بار کی لائبریری کیلئے دیا گیاتھا جو بائونس ہوگیا ہے۔
صدرکراچی بار نے کہا ہے کہ چیک بائونس ہوجانے کی ایف آئی آر درج کرائیں گے، چیک پر کل کی تاریخ تھی لیکن بینک نے اکائونٹ میں رقم نہ ہونے پر واپس کردیا۔