تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 19:0

مارک سیگل کے بیان کی کاپی جیو نیوز نے حاصل کرلی

جیو نیوز - کراچی.......امریکی صحافی مارک سیگل کی بے نظیر بھٹو قتل کیس میں بیان کی کاپی جیو نیوز نے حاصل کرلی ہے۔ بیان کے مطابق بے نظیربھٹو نے جان کو لاحق خطرات کے بارے میں پرویزمشرف کو خط لکھا تھا۔

مارک سیگل کے بیان کے مطابق خلیجی ملک کی خفیہ ایجنسی نے ایک کال ٹریس کی جس میں بے نظیر بھٹو کو قتل کرنے کی منصوبہ کی جارہی تھی،کال کے مطابق پرویز مشرف کے تین ساتھی بے نظیر بھٹو کے قتل کی منصوبہ بندی کرچکے تھے۔بے نظیر بھٹو کو دھمکیوں کے باوجود مشرف نے غیرملکی سیکیورٹی عملہ لانے کی درخواست بھی مسترد کردی تھی۔

مارک سیگل نے بیان میں بتایا کہ 25 ستمبر2007ء کو ان کے سامنے بے نظیر بھٹو کوپرویز مشرف کی دھمکی آمیز کال آئی۔پرویز مشرف کی کال سننے کے بعد بے نظیربھٹو شدید پریشان ہوئیں۔ مارک سیگل نے یکم اکتوبر کو انسداد دہشتگردی عدالت کے روبرو یہ بیان ریکارڈ کرایا جس پر جرح نومبر میں ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.