17 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 23:15
اسلام آباد: فائرنگ سےپاکستانی نژادبرطانوی خاتون جاں بحق
جیو نیوز - اسلام آباد.......وفاقی دارالحکومت میں موٹرسائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ کے نتیجے میں برطانیہ سےآئی خاتون جاں بحق اوران کےشوہر سمیت 3افراد زخمی ہوگئے ۔
برطانیہ سے آئے ہوئے شفیق الرحمان اپنی اہلیہ کے ساتھ اسلام آباد کے علاقے گرین ٹاؤن سے نکلےہی تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار2افراد نے ان کی کار پر فائرنگ کردی۔شفیق الرحمان کی اہلیہ نویدہ موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ ان سمیت کار میں سوار 3افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو پولی کلینک اسپتال پہنچا دیا گیا ۔