18 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 0:35
حکمران کسانوں سے دھوکا کررہے ہیں، پرویزالٰہی
جیو نیوز - قصور.......... مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما اورپنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ کسانوں کے مسائل سے بڑھ کر کوئی ایشو نہیں ،حکمران کسانوں سے دھوکا کررہے ہیں ۔
قصور میں مسلم لیگ ق کے زیر اہتمام کسان کنونشن سے خطاب میں چودھری پرویز الٰہی نے مسلم لیگ ن کی صوبائی اور وفاقی حکومتوں کو کسانوں سمیت بجلی، پانی ، طبی اور دیگر وسائل فراہم نہ کرنے پر آڑے ہاتھوں لیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ اپنے دور میں کسانوں سے دانہ دانہ خریدا ، وزیر اعظم نے کسانوں کےلیے کوئی فنڈز نہیں رکھے ، وزیر اعلیٰ شہبازشریف نے بھی کسانوں کےلیے کچھ نہیں کیا ۔
چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا اسپتالوں میں سہولیات نہیں اور شہباز شریف انہیں ٹھیکے پر دینے کے اشتہار دے رہے ہیں۔