تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 11:1

بلدیاتی انتخابات : پولنگ کا سامان لاڑکانہ پہنچنا شروع ہو گیا

جیو نیوز - لاڑکانہ..........بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ کا سامان لاڑکانہ پہنچنا شروع ہو گیا۔

الیکشن کمیشن لاڑکانہ ذرائع کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے ضروری سامان لاڑکانہ پہنچنا شروع ہو گیا ہے جبکہ الیکشن کمیشن لاڑکانہ کے الیکشن افسر سمیت تین اہلکار سامان اور بیلٹ پیپروں کی وصولیابی کے لئے کراچی پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع نے توقع ظاہر کی ہے کہ ایک سے ڈیڑھ ہفتے تک پولنگ کے لئے تمام ضروری سامان لاڑکانہ منتقل کر دیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.