تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 11:15

احتجاج اور الزام تراشی کی سیاست کی گنجائش نہیں،شہباز شریف

جیو نیوز - لاہور......پنجاب کےوزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کاکہنا ہے کہ پاکستان میں احتجاج اور الزام تراشی کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ،منفی سیاست کرنے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں۔آئندہ ڈھائی سال میں عوام کی خدمت کے نئےریکارڈ قائم کر یں گے۔

وزیراعظم کےمعاونِ خصوصی عرفان صدیقی سےلاہورمیں گفتگو کرتے ہوئےوزیراعلیٰ پنجاب نےکہاکہ لاہور کےباشعور عوام نےنام نہاد دھاندلی کا الزام لگانے والوں کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا۔

ان کا کہناتھاکہ دہشت گردی اور توانائی بحران جیسےچیلنجز سے نمٹنے کےلیے بے پناہ محنت سے کام کیا جا رہا ہے،عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کےلیے اربوں روپے کے منصوبے تیز رفتاری اور شفافیت کےساتھ مکمل کئے جا رہے ہیں،شہبازشریف نےکہاکہ 2013ءکے مقابلے میں 2015ء کا پاکستان پُرامن اورمعاشی طو ر پر مضبوط ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.