تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 20:4

بلدیاتی امیدواروں کی گرفتاری، متحدہ کا الیکشن کمیشن کو خط

جیو نیوز - کراچی.......متحدہ قومی موومنٹ نے بلدیاتی انتخابات کے امیدواروں کی گرفتاریوں کے خلاف الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔ رکن رابطہ کمیٹی زاہد منصوری نے الیکشن کمشنرپاکستان اورالیکشن کمشنر سندھ کو خطوط لکھے ہیںجن میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے 55 بلدیاتی امیدوار اور ان کے تجویز و تائید کنندگان گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان امیدواروں کی غیر آئینی گرفتاریاں رکوانے کیلیے فوری اقدامات کیے جائیں اور ایم کیوایم کو بلدیاتی انتخابات میں آزادانہ طور پر حصہ لینے دیا جائے۔ خط کے ہمراہ گرفتار بلدیاتی امیدواروں کی فہرست بھی شامل ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.