تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 20:59

کراچی لاہور موٹر وے منصوبے میں تبدیلی کیلئے مظاہرہ

جیو نیوز - کراچی.......کراچی لاہور موٹر وے منصوبے میں تبدیلی کے لیے سپر ہائی وے پر کاٹھور کے قریب مقامی افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

یہ مناظر کسی سیاسی جلسے میں کھانے کی تقسیم کے نہیں اور نہ ہی کسی شادی کے ہیں، بلکہ یہ مناظر ہیں سپر ہائی وے پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے خلاف ہونے والے مظاہرے کے۔مظاہرین نے بریانی اور آئس کریم کے مزے لیے ۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ حکومت سہراب گوٹھ سے کاٹھور تک کے راستے کو ایکسپریس وے میں تبدیل کرے ورنہ احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔مظاہرین نے کچھ دیر کے لیے سپر ہائی وے بھی بند کی جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.