تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 23:16

راولپنڈی : پل سے کنکریٹ کا ٹکڑا موت بن کر آ گرا

جیو نیوز - اسلام آباد .........راولپنڈی میں میٹرو بس کے پل سے کنکریٹ کا ٹکڑا موت بن کر نیچے آگرا۔موٹر سائیکل سوار نوجوان نثار زد میں آکر زخمی ہوا اور اسپتال میں دم توڑ دیا۔

نثاراپنے گھر کے واحد کفیل نثار کا تعلق کشمیر کے علاقے باغ سے تھا، اور وہ پیر ودھائی میں پیٹرول پمپ پر ملازمت کرتا تھا۔

واقعے اطلاع پروزیراعلی پنجاب نے انکوائری کا حکم دے دیا، جس پرکمشنر راولپنڈی نے 3رکنی کمیٹی بھی بنا دی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور چیئرمین میٹرو بس پروجیکٹ حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ گرنے والا ٹکڑا اضافی کنکریٹ کا تھا، اسے کیوں نہیں ہٹایا گیا اس کی انکوائری کرکے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ انسانی جان کی کوئی قیمت نہیں تاہم متاثرہ خاندان کی مالی مدد کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.