19 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 4:21
کراچی:پولیس سرچ آپریشن،15مشتبہ افراد گرفتار
جیو نیوز - کراچی......شہر میں صدر کے علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
صدر کے علاقے آرام باغ، برنس روڈ، ریمبو سینٹر، عبداللہ ہارون روڈ اور پریڈی اسٹریٹ پر پولیس نے سرچ آریشن کیا جس کے دوران گھروں، دوکانوں ، مسافر خانوں اور ہوٹلوں کی تلاشی لی گئی۔ جس کے دوران 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
ایس پی صدر شبیر ستھر کے مطابق گرفتارکیے گئے مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے۔