19 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 5:17
میرپورخاص:پینےکاپانی فراہم کرنیوالےآراوپلانٹس بند،شہریوں کو پریشانی
جیو نیوز - میرپورخاص ........میرپورخاص میں شہریوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے والے دونوں آر او پلانٹس بند کرکے یہ سہولت بھی چھین لی گئی۔ دونوں پلانٹس پانچ روز سے بند ہہیںجس سے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔
حکومت سندھ اور ایک نجی کمپنی سے معاہدے کے نتیجے میں میرپورخاص کے شہریوں کیلئے حمیدپورہ کالونی اور سٹلائٹ ٹاؤن کے علاقوں میں دو آر او پلانٹس لگائے گئے تھے۔
تاہم پانچ روز قبل یہ دونوں پلانٹس اچانک بند کرکے شہریوں کو گزشتہ چار سال سے ملنے والی صاف پانی کی بنیادی سہولت بھی چھین لی گئی ہے۔ اس صورتحال سے پریشان شہری آلودہ پانی یا پھر مہنگا پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔
دوسری جانب محکمہ پبلک ہیلتھ کے ایس ڈی او عبدل کریم پھلپوٹو کا کہنا ہے کہ پلانٹ چلانے والی نجی کمپنی کی جانب سے ڈیزل کی فراہمی بند کرنے کے باعث پلانٹ بند ہیں اور معاملے کی رپورٹ اعلیٰ حکام کو کردی گئی ہے۔