تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 7:48

سرگودھا ، نہر اپر جہلم میں پڑنے والا شگاف 35 فٹ چوڑا ہو گیا

جیو نیوز - سرگودھا ........سرگودھا میں لڈے والا کے مقام پر سلکی نہر میں پڑنے والاشگاف 35فٹ تک وسیع ہوگیا ،پانی قریبی آبادیوں میں داخل ہونا شروع ہوگیا ہے،لوگوں نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ایریگیشن کے خلاف احتجاج کیا۔

سرگودھا سے 12کلومیٹر دور لڈے والا کے مقام پر سلکی نہر میں پڑنے والا شگاف کئی گھنٹے گزرجانے کے باوجود پر نہیں کیا جاسکا ۔شگاف سے بہنے والا پانی تیزی سے آبادیوں کی طرف بڑھ رہا ہے جس کے باعث علاقہ کے مکینوں نے رات جاگ کر گزاری۔

پانی سے امروداور دیگر پھلوں کے علاوہ سبزیاں بری طرح متاثر ہوئیں ۔علاقہ مکینوں نے بروقت اقدامات نہ کرنے پر محکمہ ایریگیشن کے خلاف احتجاج بھی کیا ، پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے باعث جھال چکیاں بائی پاس روڈ بھی ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ۔محکمہ ایریگیشن کا عملہ موقع پر پہنچ گیا ،تاہم ناکافی سامان کے باعث شگاف ابھی تک پُرنہیں کیا جاسکا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.