تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 9:32

شیو سینا کی سرگرمیوں کیخلاف مذمتی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع

جیو نیوز - لاہور......بھارتی انتہا پسند تنظیم شیو سینا کی سرگرمیوں کے خلاف مذمتی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی ہے۔

پیپلز پارٹی کی رکن پنجاب اسمبلی فائزہ ملک کی جانب سے جمع کرائی گئی مذمتی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ شیو سینا کی سرگرمیوں کی وجہ سے بھارت میں مسلمان اور دوسرے مذاہب کے لوگ غیر محفوظ ہیں ۔

پی سی بی کے عہدیداروں کی بھارت آمد پرشیو سینا کے کارکنوں کی بی سی سی آئی پر دھاوے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ شیو سینا کی وجہ سے خطے کا امن خطرے سے دوچار ۔

قرارداد میں اقوام متحدہ سے شیو سینا کو دہشت گرد تنظیم قرار دےکر اس پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.