تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 14:4

'چیف جسٹس پاکستان کراچی کے کسی نجی اسپتال نہیں گئے،ترجمان

جیو نیوز - اسلام آباد .......سپریم کورٹ کے ترجمان نے کہاہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی میڈیکل چیک اپ کیلئے کراچی میں کسی نجی اسپتال نہیں گئے ۔

ترجمان سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے چیف جسٹس آف پاکستان کی نجی اسپتال آمد اور کسی سے ملاقات کی خبریں بھی بے بنیاد ہیں۔

چیف جسٹس اور عدالت سے متعلق کوئی بھی خبر نشر کرنے سے پہلے تصدیق یقینی بنائی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.