تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 18:59

پنجاب سول سیکریٹریٹ میں سرکاری ریکارڈ رکھنے کی جگہ ختم

جیو نیوز - لاہور....... پنجاب سول سیکرٹریٹ میں سرکاری ریکارڈ اورسامان کیلئے جگہ کم پڑگئی ، تین محکموں کا ریکارڈ نجی عمارت میں منتقل کردیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت کے تین محکموں اطلاعات خزانہ اور ریگولیشن کا ریکارڈ اورسامان موسم کے رحم و کرم پر ہے۔اہم حکومتی دستاویزات،فائلیں ،الماریاں اور دیگرسامان کھلے آسمان تلے پڑ ے ہیں۔

سول سیکرٹریٹ سے لائی گئی فائلوں اور سامان کیلئے نجی عمارت میں جگہ کم پڑ گئی ہے جبکہ اس عمارت میں پارکنگ کی بھی سہولت نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.