تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 18:59

ایم کیوایم کے کارکنوں کی گمشدگی سے متعلق درخواست کی سماعت

جیو نیوز - کراچی........سندھ ہائی کورٹ نےایم کیوایم کے تین کارکنوں کی گمشدگی سے متعلق درخواستوں کی سماعت پرڈی جی رینجرز،آئی جی سندھ اور حکومت سندھ کو 12نومبرکے لیے نوٹس جاری کردیے ہیں۔

جسٹس عرفان سعادت کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے درخواستوں کی سماعت کی ۔ ایم کیو ایم کے لاپتا کارکنوں کے اہلخانہ نے موقف اختیار کیا کہ محمد کامران کو 14ستمبر کو رنچھوڑلائن ، نعمان کو11ستمبر کو نارتھ کراچی جبکہ سرفراز کو18ستمبر کو رینجرز نے ملیر سے حراست میں لیا ۔

عدالت نے ڈی جی رینجرز،آئی جی سندھ اورحکومت سندھ کو 12نومبرکے لیے نوٹس جاری کردیے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.